قومی خبریں

دہلی میں 18 برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے کورونا کا ٹیکہ مفت: کیجریوال

اروند کیجریوال نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے ٹیکے کی قیمت کو کم کرکے 150 روپے فی ٹیکہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مرکز سے ویکسین کی قیمت پر قابو کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی
اروند کیجریوال، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت قومی راجدھانی میں یکم مئی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے ہر شخص کو کووڈ۔ 19 کا مفٹ ٹیکہ لگائے گی۔ اروند کیجریوال نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی حکومت نے 18 برس سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں کو مفت ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے دلی میں ایک کروڑ 34 لاکھ ویکسین خریدنے کو منظوری دی ہے۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ اسے جلد ہی خریدا جائے اور لوگوں کو جلد از جلد لگایا جائے‘‘۔

Published: undefined

وزیراعلی نے کہا کہ ’’کووڈ۔ 19 ٹیکے کی قیمت ایک جیسی ہونی چاہیے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ وقت منافع کمانے کا نہیں بلکہ مدد کرنے کا ہے۔ اروند کیجریوال نے ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے ٹیکے کی قیمت کم کرکے 150 روپے فی ٹیکہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مرکز سے ویکسین کی قیمت پر قابو کرنے کی بھی اپیل کی ہے‘‘۔

Published: undefined

عہدیداروں نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ٹیکہ کے لئے کو۔ ویکسین یا پھر آروگیہ سیتو ایپ پر 28 اپریل سے رجسٹریشن کیا جاسکے گا۔ رجسٹریشن کا عمل پہلے کی طرح ہی ہوگا اور اس کے لئے ضروری دستاویزات بھی وہی درکار ہوں گے جن کی پہلے ضرورت ہوتی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined