نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین کی خوراک کمپنیوں کی تبدیلی سے غیر مؤثر ہوسکتی ہے اور کسی بھی شخص کو ایک ہی طرح کی ویکسین کی پوری خوراک لینی چاہیے، تب ہی یہ مؤثر ثابت ہوگی۔
Published: undefined
کوویشیلڈ اور کوویکسین نامی دو ٹیکوں کو اتوار کے روز کنٹرولر جنرل آف انڈین ڈرگ (ڈی سی جی آئی) کے ذریعہ ہنگامی استعمال کے لئے مشروط منظوری دی گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جس کو بھی ویکسین کی پہلی خوراک موصول ہوئی ہے، اسے دوسری خوراک اسی کمپنی کی لینی چاہیے کیونکہ کوئی بھی کورونا ویکسین دوسرے کا متبادل نہیں ہے۔ وزارت نے بتایا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے 28 دن بعد دوسری خوراک لینی ہوگی۔ دوسری خوراک لینے کے دو ہفتوں کے بعد اس شخص کے جسم میں اینٹی باڈی کافی مقدار میں تشکیل شروع ہوجاتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined