نئی دہلی: نئے سال کے دوسرے دن ملک کی ہر ریاست میں کورونا ویکسین کا ڈرائی رن شروع ہوگا۔ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کل سبھی ریاستوں میں شروع ہونے والے ڈرائی رن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں، انفرا سٹرکچر تیار ہے اور تمام حتمی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
Published: 02 Jan 2021, 8:40 AM IST
ڈرائی رن کے تعلق سے تمام صوبوں کے اعلی افسران کو احکامات جاری کئے جا چکے ہیں اور پولیس بھی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے جا چکے ہیں۔ دہلی میں ڈرائی رن کے لئے تین مراکز کاانتخاب کیا گیا ہے جس میں جنوبی دہلی میں وینکٹیشور ہسپتال، سینٹرل ڈسٹرکٹ میں دریاگنج کی ڈسپینسری اور شاہدرہ ضلع یعنی مشرقی دہلی میں گرو تیغ بہادر ہسپتال شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تینوں مراکز کے انچارج طبی افسران 25 طبی اہلکار کی نشاندہی کریں گے جن کو یہ ویکسین دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس ڈرائی رن میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن بھی شریک ہوں گے۔
Published: 02 Jan 2021, 8:40 AM IST
اتر پردیش میں بھی آج صبح 9 بجے سے شام چار بجے تک یہ ڈرائی رن چلے گا۔ اتر پردیش میں یومیہ سو افراد کو اس ڈرائی رن میں ویکسین دینے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لکھنؤ کےسہارا ہسپتال، آر ایم ایل ہسپتال، کے جی ایم یواور ایس پی جی آئی میں کورونا ویکسین کا ڈرائی رن ہوگا۔
Published: 02 Jan 2021, 8:40 AM IST
ڈرائی رن کے لئے جموں وکشمیر کے تین اضلاع کاانتخاب کیا گیا ہے اور اس کے لئے تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان اضلاع کے نو ہسپتالوں میں ڈرائی رن کے تعلق سے تمام تیاریاں کی جا چکی ہیں اور یہ پیر سے شروع ہوگا۔
Published: 02 Jan 2021, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jan 2021, 8:40 AM IST