قومی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 لاکھ سے زیادہ افراد کی کورونا ٹیکہ کاری مکمل: وزارت صحت

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 لاکھ 17 ہزار 753 کووڈ ٹیکے لگائے ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک مجموعی ٹیکہ کاری 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 151 ہو گئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50.17 لاکھ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ٹیکہ کاری 93.17 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 21 ہزار 257 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 ہزار 963 افراد کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وزارت کے مطابق شفایابی کی شرح 97.96 فیصد ہے۔ ملک میں کل دو لاکھ 40 ہزار 221 کووڈ مریض زیر علاج ہیں جو مجموعی کیسز کا 0.71 فیصد ہے۔ اب تک کووڈ سے تین کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 221 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50 لاکھ 17 ہزار 753 کووڈ ٹیکے لگائے ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک مجموعی ٹیکہ کاری 93 کروڑ 17 لاکھ 17 ہزار 151 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار 656 کووڈ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 85 ہزار 706 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ ملک میں 58 کروڑ 43 ہزار 190 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined