نئی دہلی: ملک میں کورونا کے بڑھ رہے معاملوں کے درمیان ڈی سی جی آئی (ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا) نے کورونا وائرس کی دو ویکسینوں کو 5 سے 12 سال تک کے بچوں کو لگانے کی منظوری فراہم کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیولاجیکل ای کی کوربیویکس کو 5-12 سال کے بچوں کو جبکہ بھارت بائیوٹیک کی کوویکسین کو 6-12 سال کے بچوں کو لگانے کی منظوری فراہم کی گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ڈرگ کنٹرول آرگینائیزیشن کی ماہرین کی کمیٹی نے کچھ شرائط کے ساتھ 2 سے 18 سال تک کے بچوں کو کوویکسین لگانے کی سفارش کی تھی۔ تاہم ابتدائی طور پر مارچ کے مہینے میں 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کو کوویکسین لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔
Published: undefined
دراصل، کورونا وائرس کی سابقہ لہر کے دوران بچے زیادہ متاثر نہیں ہوئے تھے لیکن نئے ویرینٹ ایکس ای سے بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں میں بچوں میں فلو جیسی علامات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی منظوری کے بعد حکومت جلد ہی ایک گائیڈ لائن جاری کر سکتی ہے جس میں یہ بتایا جائے گا کہ ملک میں 5 سے 12 سال تک کے بچوں کے لئے ٹیکہ کاری کب اور کس طرح شروع کی جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز