نئی دہلی: ملک بھر کے ساتھ دہلی میں بھی آج سے کورونا کی ٹیکہ کاری کی مہم کا آغاز ہو گیا۔ دہلی میں 81 مراکز پر ٹیکہ کاری ایک ساتھ شروع کی گئی جن میں سے زیادہ تر اسپتال ہیں۔ وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا کی موجودگی میں ایمس میں ایک صفائی ملازم منیش کمار کو سب سے پہلے کورونا کا ٹیکہ لگایا گیا۔
Published: undefined
اس موقع پر منیش کمار نے کہا، ’’میرا تجربہ بہت اچھا رہا ہے، ویکسین لگوانے میں مجھے کوئی جھجک نہیں ہوگی اور میں اپنے ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے دل میں جو خوف تھا وہ بھی نکل گیا۔ سب کو ویکسین لگوانی چاہئے۔‘‘
Published: undefined
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی میں آج 81 مراکز پر 8100 لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔
Published: undefined
اس موقع پر ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے کہا، ’’ہم نے دنیا کا سب سے بڑا ٹیکہ کاری پروگرام شروع کر دیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ پروگرام ہموار رہے گا اور اس کے تحت بڑی تعداد میں لوگوں کی ٹیکہ کاری انجام دی جائے گی۔ جہاں تک عالمی وبا کا سوال ہے تو اس کے خاتمہ کی شروعات ہو چکی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز