قومی خبریں

کورونا ٹیکہ کاری مہم: ملک میں کورونا ویکسین کی 164.44 کروڑ کوراکیں لگائی جا چکیں

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں، جس سے ویکسینیشن کا کل کوریج 164.44 کروڑ سے زیادہ ہو گیا ہے

ٹیکہ کاری، تصویر آئی اے این ایس
ٹیکہ کاری، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 57 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئیں، جس سے ویکسینیشن کا کل کوریج 164.44 کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے۔

Published: 28 Jan 2022, 11:42 AM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 لاکھ 35 ہزار 692 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 164 کروڑ 44 لاکھ 73 ہزار 216 کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 51 ہزار 209 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 5 ہزار 611 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 5.18 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 15.18 فیصد تک ہوگئی ہے۔

Published: 28 Jan 2022, 11:42 AM IST

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں تین لاکھ 47 ہزار 443 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 80 لاکھ 24 ہزار 771 لوگ کووڈ سے نجات پا چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 93.60 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 82 ہزار 307 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی کووڈ ٹیسٹوں کی کل تعداد بڑھ کر 72 کروڑ 37 لاکھ 48 ہزار 555 ہو گئی ہے۔

Published: 28 Jan 2022, 11:42 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Jan 2022, 11:42 AM IST