ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ 70 ہزار سے زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 78،761 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 948 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
ملک میں کورونا کے 35،42،734 کیسز میں سے 7،65،302 تاحال فعال ہیں۔ جبکہ 27،13،934 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ کورونا کے سبب اب تک 63،498 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے کورونا کے اعداد و شمار تشویش ناک ہیں۔
Published: undefined
مہاراشٹر میں اب تک کورونا کے 7,64,281 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر سر فہرست ہے۔ ریاست میں کورونا کے 1,85,131 کیسز فعال ہیں اور اب تک 5,54,711 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ دیں اثنا، 24,103 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں تمل ناڈو دوسرے مقام پر ہے۔ تمل ناڈو میں اب تک کورونا کے 4,15,590 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں 52,726 فعال کیسز ہیں اور علاج کے بعد 3,55,727 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ اب تک 7,137 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
Published: undefined
آندھرا پردیش کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں تیسرے مقام پر ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا کے 4,14,164 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 97,681 کیسز فعال ہیں اور 3,12,687 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک کورونا سے 3,796 افراد کی جان جا چکی ہے۔
Published: undefined
کرناٹک متاثرہ ریاستوں میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ کرناٹک میں اب تک کورونا کے 3,27,076 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 86,446 معاملات فعال ہیں اور 2,35,128 افراد کو فارغ کیا گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 5,483 افراد کورونا سے اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
اتر پردیش کورونا سے متاثرہ ریاستوں میں پانچویں مقام پر ہے۔ اب تک یوپی میں کورونا کے 2,19,457 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کے 53,360 فعال کیسز ہیں۔ اب تک 1,62,741 افراد کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔ کورونا کی وجہ سے اب تک یہاں 3,356 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز