نئی دہلی: دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی جان لینے والی کورونا وبا اب بھی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی ہندوستان میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد ایک بار پھر انفیکشن میں اضافے کو لے کر تشویش نظر آنے لگی ہے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں ایک دن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 148 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہ معلومات ہفتہ (9 دسمبر) کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ صبح 8 بجے اپ ڈیٹ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 808 ہو گئی ہے، جو تشویشناک ہے۔
Published: undefined
محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کورونا وائرس انفیکشن کے کل کیسز کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ 2 ہزار 889 ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 306 ہے۔
وہیں، کردہ ہیلتھ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ 4 کروڑ 44 لاکھ 68 ہزار 775 لوگ انفیکشن سے صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں جو کہ راحت کی بات ہے۔ ملک میں انفیکشن سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.81 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح صرف 1.19 فیصد ہے۔ وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق، اب تک ملک بھر میں کووڈ ویکسین کی 220.67 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کورونا کے بعد چین میں نمونیا کا پراسرار انفیکشن پھیل گیا ہے اور ملک میں کچھ کیسز بھی سامنے آئے ہیں، جس کے حوالے سے مرکز نے پہلے ہی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافے سے تشویش ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined