ریاست جھارکھنڈ میں کورونا کا پھیلاؤ دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کافی کم ہے، لیکن دھیرے دھیرے وہاں بھی حالات خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ فکر انگیز بات یہ ہے کہ جھارکھنڈ میں قید و بند کی سزا کاٹ رہے آر جے ڈی سپریم لالو پرساد کے محافظ کو بھی کورونا انفیکشن ہو گیا ہے۔ لیکن اس سے فی الحال لالو پرساد کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ سیکورٹی گارڈ چھٹی پر تھا اور جب وہ واپس لوٹا تو ڈیوٹی جوائن کرنے سے پہلے اس کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا اور ریزلٹ پازیٹو برآمد ہوا۔
Published: 07 Jul 2020, 5:40 PM IST
اس درمیان 6 جولائی کو جھارکھنڈ میں کل 39 نئے کورونا پازیٹو معاملے سامنے آئے جس سے انتظامیہ میں ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ پیر کے روز جو پازیٹو معاملے سامنے آئے ہیں ان میں لوہردگا کے سول سرجن کا نام بھی شامل ہے۔ اس خبر نے سبھی میں ایک دہشت پیدا کر دی ہے کیونکہ اب لوہردگا ضلع کا پورا محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ بھی رڈار پر آ گیا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ سول سرجن کئی اہم میٹنگوں میں حصہ لیتے رہے ہیں اور ان کے رابطوں کی فہرست کافی طویل ہو سکتی ہے۔
Published: 07 Jul 2020, 5:40 PM IST
قابل ذکر ہے کہ اب تک جھارکھنڈ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2854 پہنچ چکی ہے اور 20 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں کورونا انفیکشن والے مریضوں میں مہاجرین کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ 2854 معاملوں میں 2109 مہاجر ہیں جو کہ لاک ڈاؤن میں اپنی ریاست لوٹے اور کورونا پازیٹو پائے گئے۔ ریاست میں 45643 مشتبہ افراد کو کوارنٹائن سنٹر میں جب کہ 281305 مشتبہ افراد کو ہوم کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔
Published: 07 Jul 2020, 5:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Jul 2020, 5:40 PM IST
تصویر: پریس ریلیز