نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آج کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے کل 3095 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز جمعرات کو 3016 کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اب کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 15208 ہو گئی ہے۔ تاہم 1,390 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,41,69,711 ہو گئی ہے۔ اس وقت شفایابی کی شرح 98.78 فیصد پر برقرار ہے۔
Published: undefined
وہیں، قومی راجدھانی دہلی میں بھی گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا کے معاملات میں تیزی آئی ہے۔ یہاں انفیکشن کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس دوران دہلی حکومت نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کا دعویٰ کیا۔ دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھردواج نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ جب وہ کورونا، انفلوئنزا یا فلو کی علامات ظاہر کریں تو ماسک پہنیں۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال آج دوپہر 12 بجے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
Published: undefined
ماہرین ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیچھے کورونا کے نئے ویرینٹ ایکس بی بی.1.16 کو قرار دیتے اور ان کا خیال ہہے کہ اس کی وجہ سے مستقبل میں نئی لہر پید ہو سکتی ہے۔
ڈاکٹر کلدیپ کمار گروور، ہیڈ آف کریٹیکل کیئر اینڈ پلمونولوجی، سی کے برلا ہسپتال، گروگرام نے کووِڈ کیسز میں حالیہ اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ’’کورونا کے نئے ویرینٹ کی علامات پہلے جیسی ہی ہیں۔ کوئی بھی نئی علامت منظر عام پر نہیں آئی۔ بدلتے موسم کی وجہ سے فلو کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی علامات کورونا جیسی ہونے کی وجہ سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز