انقرہ: ترکی میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان حکومت نے پر ہجوم ،عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ سے منسلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی ہے۔ ترکی کی وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کر کے اس بات کی اطلاع دی ۔ یہ پابندی جمعرات سے ہی نافذ ہوگی۔
Published: undefined
اس سے قبل ایک حکم کے تحت تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ لیکن کچھ لوگ سگریٹ نوشی کے دوران اپنے ماسک ہٹا دیتے ہیں، لہذا نئے حکم کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں میں پر ہجوم عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Published: undefined
وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے لوگوں کو لامحالہ ماسک پہننا ہی پڑے گا۔ قبل ازیں ، ترک وزیرصحت فرحتین کوکا نے کہا تھا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر اپنے عروج پر ہے۔
Published: undefined
دریں اثنا ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 2693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ترکی میں 29 اپریل کے بعد ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، متاثرہ مریضو ں کی مجموعی تعداد چار لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ اس وبا سے 11 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یوروپ کے بہت سے ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined