قومی خبریں

مہاراشٹر میں کورونا کی صورتحال ایک مرتبہ پھر خوفناک: شرد پوار

این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے کہا کہ ریاست میں کورونا وبا کی سنگین اور تباہ کن صورتحال کے سبب حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اور لوگوں سے ریاستی حکومت کے فیصلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے

شرد پوار / تصویر آئی اے این ایس
شرد پوار / تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر شرد پوار نے جمعرات کو کہا کہ ریاست میں کورونا وبا کی سنگین اور تباہ کن صورتحال کے سبب حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے اور لوگوں سے ریاستی حکومت کے فیصلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ پوار نے فیس بک کے ذریعہ ریاست کی عوام سے اپیل کی ہے کہ عوام کی بقا اور سلامتی کے لئے تعاون ضروری ہے۔

Published: undefined

پوار نے بتایا کہ انہوں نے مرکزی وزیر صحت سے بات کی ہے اور انہوں نے مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔ اس کے ساتھ پوار نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقوں سے درخواست ہے کہ ریاستی حکومت جو کوششیں کررہی ہیں ان میں تعاون کرنا چاہئے ، ڈاکٹروں اور نرسوں کی طرف سے بہت کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ دکانیں اور کاروبار بند ہونے کی وجہ سے بہت نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال ستمبر کے مہینے میں ممبئی میں کورونا کے 34259 مریض تھے اور فی الحال اپریل کے مہینے میں کورونا کے 79268 مریض ہیں۔ تھانہ میں ستمبر 2020 میں 38378، اپریل 2021 میں 61127 ، پونے میں ستمبر 2020 میں82172 ، اپریل 2021 میں 84309 مریض ہیں۔ کورونا کی اتنی خطرناک صورت حال کسی اور ریاست میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھنا فکرمندی کی بات ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ مہاراشٹر کورونا کے فعال میں سرفہرست ہے اور ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں کی تعداد 29،289 بڑھ کر 5،02،982 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران ریاست میں 30،296 مزید مریض صحتیاب ہوگئے ، کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2613627 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 322 مزید مریضوں کی موت کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 56652 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined