ہندوستان میں کورونا وبا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اورہندوستان کی مختلف ریاستوں سےاچھی خبریں نہیں آرہی ہیں۔مختلف ریاستوں کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب سے زیادہ کورونا کے متاثر مہاراشٹر میں ہیں اور کل انفیکشن کے 9431نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 267لوگوں کی موت ہوگئی۔ یہاں اب متاثرین کا اعداد وشمار 3,75,799اور مرنے والوں کی تعداد 13,656ہے جبکہ 2,13,238لوگ اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
انفیکشن کے معاملے میں دوسرے پر تملناڈو میں اس دوران 6986نئے معاملے سامنے آئے اور 85لوگوں کی موت ہوئی جس سے متاثرین کی تعداد 2,13,723اور مرنے والوں کا اعدادو شمار 3494ہوگیا ہے۔ ریاست میں 1,56,526لوگوں کو اسپتال سے چھٹی دی جاچکی ہے۔
Published: undefined
قومی راجدھانی دہلی میں کورونا کی صورتحال اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ کی شرح تھوڑی کم ہوئی ہے۔ راجدھانی میں اب تک 1,30,606لوگ کورونا کی زد میں آئے اور اس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 3,827ہوگئی ہے۔یہاں اب تک 1,14,875مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
بہار میں تمام اقدامات کے باوجود صرف پٹنہ ضلع میں 620سمیت ریاست میں انفیکشن کے 2605نئے معاملات کی تصدیق کے بعد کل پازیٹیو کی تعداد بڑھ کر 38919ہوگئی اور 17متاثرہ افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔
Published: undefined
آندھراپردیش میں متاثرین کی تعداد کے معاملے میں اب چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ریاست میں 96,298لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1041لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے جبکہ 46,301لوگ صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
پانچویں نمبر پر واقع کرناٹک میں اب تک 96,141لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1878لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 35,838مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
آبادی کے حسا ب سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کورونا کے معاملے میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ ریاست میں اب تک 66,988معاملے سامنے آئے اور اس وبا سے 1426لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 41,641مریض ٹھیک ہوے ہیں۔
Published: undefined
اس ردمیان مغربی بنگال گجرات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ بنگال میں اب تک58,718معاملے سامنے آئے ہیں اور 1372لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 37,751مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
گجرات انفیکشن کے معاملے میں آٹھویں نمبر پر ہے لیکن مرنے والوں کی تعداد کے معاملے میں مہاراشٹر، دہلی اور تملناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں 55,822لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2322لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں 40,467لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔تلنگانہ میں آج کا اعدادوشمار نہیں مل سکا۔ یہاں کل تک کورونا کے مریضو ں کی تعداد 54,059ہوگئی تھی اور 463لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 41,332لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
بہار میں 2600سے زیادہ نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 38,919ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 249ہوگئی ہے جبکہ اب تک 26,308مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
اس دوران راجستھان میں 1132نئے کورونا مریض سامنے آنے کے ساتھ ہی اتوار کویہاں اس کی تعداد بڑھ کر 36,430ہوگئی اور گیار ہ مزید لوگوں کی موت ہوگئی۔
Published: undefined
کورونا سے مدھیہ پردیش میں 811، ہریانہ میں 392، جموں وکشمیر میں 312، پنجاب میں 306، اوڈیشہ میں 174، جھارکھنڈ میں 83، آسام میں 79، اتراکھنڈ میں 63، کیرالہ میں 62، چھتیس گڑھ میں 43، پڈوچیری میں 40، گوا میں 35، چندی گڑھ، ہماچل پردیش اور تریپورہ میں 13-13، میگھالیہ میں پانچ، نالگالینڈ میں چار، اروناچل پردیش اور لداخ میں تین تین اور دادر ناگرحویلی اور دمن دیو میں دو دو لوگوں اور سکم میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined