نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کی وبا (کووڈ-1) ہر روز نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے اور اس کا بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق، گزشتہ ایک دن میں ہندوستان بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 2023 افراد دم توڑ گئے۔ اس اثنا میں، 24 گھنٹوں کے دوران 295041 نئے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 167457 افراد نے شفایابی حاصل کر لی۔
Published: 21 Apr 2021, 10:02 AM IST
ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15616130 ہو گئی ہے، جن میں سے 13276039 افراد شفایاب ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 182553 افراد کی جان چلی گئی ہے۔ ملک میں فی الحال 2157538 کیسز فعال ہیں اور 130119310 افراد کورونا ویکسین کی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔
Published: 21 Apr 2021, 10:02 AM IST
آئی سی ایم آر (انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ) کے مطابق، ملک میں 20 اپریل تک 271053392 نمونوں کی کورونا کے لئے جانچ کی جا چکی ہے، جبکہ گزشتہ روز 1639357 نمونوں کی جانچ کی گئی۔
Published: 21 Apr 2021, 10:02 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Apr 2021, 10:02 AM IST