نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس نے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 45720 نئے معاملوں سے متاثرین کی کل تعداد 12 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ایک دن میں متاثر ہونے کے سب سے زیادہ 1129 مریضوں کی موت سے تعداد اموات 2981 پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران راحت کی بات یہ رہی کہ ایک دن میں سب سے زیادہ 29557 مریضوں نے وائرس کو شکست دی۔
Published: undefined
صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے ریکارڈ معاملوں میں سے ایک چوتھائی صرف مہاراشٹر کے 10576 رہے اور اس دوران ریاست میں 280 مریضوں کی وائرس سے موت ہوئی۔ تمل ناڈو میں بھی اس دوران صورتحال بے قابو ہوتی نظر آئی اور 5849 ریکارڈ نئے معاملے اور 518 نے دم توڑ دیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں آندھرا پردیش، کرناٹک، کیرلا اور اترپردیش مین ایک میں ریکارڈ معاملے سامنے آئے۔
Published: undefined
وزارت کے مطابق ملک میں 45720 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1238635 ہوگئی اور اسی مدت کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29861 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 29557 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 782607 افراد کو کورونا سے راحت ملی ہے۔ ایک دن میں پہلی بار 29557 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا انفیکشن کے 426167 فعال معاملےہیں۔
Published: undefined
اگر مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حالات پر نگاہ ڈالی جائے تو سب سے متاثرہ مہاراشٹر میں انفیکشن کے 10576 نئے معاملے درج ہوئے اور 280 افراد کی موت ہوئی ہے۔ یہاں اب متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 607 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12556 ہے جبکہ 187769 افراد انفیکشن سے نجات پاچکے ہیں۔ ملک میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 49 ہزار 838 معاملے سرگرم ہیں۔
تامل ناڈو میں جو انفیکشن کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہے، 5849 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 518 افراد کی موت ہوئی ، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 186492 اور مرنے والوں کی تعداد 3144 ہوگئی ہے۔ ریاست کے 131583 افراد کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کی حالت اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔ دارالحکومت میں کورونا سے اب تک 126323 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3719 ہوگئی ہے۔ اب تک 107650 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔ جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک، متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے۔ ریاست میں 75833 افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور اس کی وجہ سے 1519 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 27239 افراد بھی شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
آندھرا پردیش نے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے اس نے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں اترپردیش اور گجرات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ریاست میں 64713 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 823 ہوگئی ہے جبکہ 32127 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کورونا انفیکشن کے معاملے میں گجرات کو پیچھے چھوڑ کر چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 55588 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 1263 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 33500 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی مغربی ریاست گجرات انفیکشن کے معاملے میں ساتویں نمبر پر ہے لیکن تعداد اموات کے لحاظ سے یہ مہاراشٹر، دہلی اور تمل ناڈو کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ گجرات میں 51399 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2224 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں 37260 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
مغربی بنگال میں 49321 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 1221 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 29650 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ جنوبی ہند کی ایک اور ریاست تلنگانہ میں کورونا انفیکشن کے معاملات بھی بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونامتاثرین کی تعداد 49259 ہوگئی ہے اور 438 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک اس وبا سے 37666 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
Published: undefined
راجستھان میں بھی کورونا متاثرین کی تعداد 32334 ہوچکی ہے اور اب تک 583 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 23364 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 28186 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 372 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا وبا سےمدھیہ پردیش میں 770، پنجاب میں 269، جموں و کشمیر میں 273، بہار میں 217، اوڈیشہ میں 108، آسام میں 64، جھارکھنڈ میں 64، اتراکھنڈ میں 57، کیرالا میں 45، پڈوچیری میں31، چھتیس گڑھ میں 29، گوا میں 28، چندی گڑھ میں 13، ہماچل پردیش 11، تری پورہ میں نو، اروناچل پردیش میں تین، میگھالیہ میں چار، لداخ میں دو اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined