کووڈ کی وجہ سے عائد پابندیوں سے ملک کے کاروبار میں ایک ہفتہ میں 30فیصد اور صارفین کی بازاروں میں آمد میں پچاس فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔
Published: undefined
آل انڈیا ٹریڈرس کنفیڈریشن نے کہاکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں کووڈ۔19کے معاملات میں تیزی سے اضافہ نے صارفین کے دل میں ایک طر ح کی دہشت پیدا کردی ہے اور اسی وجہ سے مختلف ریاستوں سے روک تھام کے لئے رات کا کرفیو، جزوی لاک ڈاون اور دیگر کئی اقدامات سے گزشتہ ایک ہفتہ میں خردہ کاروبار میں 30فیصد کی کمی آئی ہے۔
Published: undefined
رات کا کرفیو لگنے کی وجہ سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں جانے والے مال کی کم ڈھلائی کی وجہ سے تھو ک کاروبار میں تقریباً پندرہ سے 20 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں کئی طرح کی پابندیاں لگنے اور کورونا کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کی وجہ سے بازاروں میں صارفین کی آمدورفت میں تقریباً پچاس فیصد کمی آئی ہے۔
Published: undefined
کنفیڈریشن کے صدر بی سی بھارتیہ اور جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ مہاراشٹر، پنجاب، اترپردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، دہلی، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت دیگر ریاستوں کے کاروبار میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کووڈ کے معاملات میں تیزی سے اضافہ کے سبب اب لوگوں نے گھر سے باہر نکلنا کافی حد تک کم کردیا ہے جس کا اثر خردہ بازار میں صاف نظر آرہا ہے۔ تقریباً پورے ملک میں دن میں مال بردار گاڑیوں کے داخلہ پر پابندی ہے جو رات نو بجے کھلتا ہے لیکن تب تک بیشتر ریاستوں میں رات کا کرفیو لگ جاتا ہے، اس لئے تھوک مال کے ٹرانسپورٹیشن میں پندرہ سے 20فیصد کی کمی آئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined