راجدھانی دہلی میں اتوار کو کورونا وائرس انفیکشن کے 2683 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 2.90 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے سبب سرگرم معاملوں میں پھر سے کمی آرہی ہے۔
Published: undefined
دلی کی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق راجدھانی دہلی میں متاثرین کی تعداد 290613 ہوگئی۔ اس دوران مزید 3126 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اب تک کل 260350 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے مزید 38 اموات ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5510 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
دلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 50832 لوگوں کی جانچ کی گئی اور اس میں پازیٹیو کی شرح 5.28 فیصڈ رہی۔ یہاں وائرس کے کل 3281784 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ راجدھانی میں فی دس لاکھ پر جانچ کا اوسط اعداد و شمار 172725 ہے۔ دلی میں کل جانچ میں پازیٹیو کی شرح 8.86 فیصد پائی جارہی ہے۔
Published: undefined
راحت کی بات یہ ہے کہ راجدھانی میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد مزید 481 کم ہوکر 24753 رہ گئی ہے جو سنیچر کو 25234 تھی۔ اس میں سے ہوم آئسولیشن میں 14700 میں ہیں۔ دلی میں اموات کی شرح 1.9 فیصد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز