قومی خبریں

کورونا کا قہر جاری: ایک دن میں 1.60 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز، 880 اموات، فعال معاملے 12 لاکھ سے تجاوز

ہندوستان میں کورونا ایک مرتبہ پھر خوفناک صورت حال اختیار کر چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.60 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 880 افراد کی جان چلی گئی

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس خوفناک صورت حال اختیار کر چکا ہے اور ہر دن ریکارڈ تعدا میں نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے اسپتالوں میں بستروں کی کمی خبریں موصول ہو رہی ہیں جبکہ کورونا ویکسین کی بھی قلت چل رہی ہے۔ دریں اثنا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے وران کورونا کے ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں جبکہ 880 افراد کی جان چلی تھی۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے ہر روز 1.50 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

Published: 13 Apr 2021, 8:36 AM IST

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 161736 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 97168 مریضوں کے صحت مند ہونے سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 12253697 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسزکی تعداد 1264698 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں مزید 879 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 171058 ہوگئی ہے۔

Published: 13 Apr 2021, 8:36 AM IST

ملک کی کئی ریاستیں ایسی ہیں جہاں کورونا پوری طرح بے قابو ہو چکا ہے۔ مہاراشٹر اس معاملہ میں سر فہرست ہے، یہاں ایک دن میں 51 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ کئے گئے۔ گزشتہ دنوں کے مقابلہ یہ اعداد کم ہیں، تاہم اس کی وجہ اتوار کے روز کم تعداد میں ٹیسٹ کیا جانا بھی ہو سکتا ہے۔ مہاراشٹر کے علاوہ دہلی، یوپی، کرناٹک اور گجرات ایسی ریاستیں ہیں جہاں پر کورونا کے ریکارڈ معاملوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔

Published: 13 Apr 2021, 8:36 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 51751، اتر پردیش میں 13604، چھتیس گڑھ میں 13576، دہلی میں 11491 اور کرناٹک میں 9579 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کی بے قاب صورت حال کے پیش نظر ملک کے کئی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں لاک ڈاون کئے جانے کے قوی امکانات ہیں، حتمی فیصلہ ایک یا دو دن میں کیا جا سکتا ہے۔ مدھیہ پردیش میں نائٹ کرفیو اور ویک اینڈ کرفیو پہلے سے ہی نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ بھوپال میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا گای ہے۔ گجرات کے بھی کئی شہروں میں بھی کورونا کرفیو کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔

Published: 13 Apr 2021, 8:36 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Apr 2021, 8:36 AM IST