کورونا کے قہر کو لے کر جہاں حکومت کی بد انتظامی کو ذمہ دار مانا جا رہا ہے وہیں پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور کمبھ کے میلے کے انعقاد کو لے کر بھی سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں ۔ مدراس ہائی کورٹ نے اس سب کے لئے الیکشن کمیشن پر ہی سوال کھڑے کر دئے تھے اور ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف کیوں نہ قتل کی شکایت درج ہو ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اس بیان کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع بھی کیا ہے۔
Published: undefined
واضح رہے تمام ذمہ دار اداروں اور اشخاص نے الیکشن کمیشن کی تنقید کی ہے اور الیکشن کمیشن نے ان ساری چیزوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے گنتی میں کورونا ضابطوں پر عمل کرنےکو یقینی بنانے کے لئے قدم اٹھانے کا اعلان بھی کیا تھا ۔ اس کے لئے انہوں نے تمام ایجنٹوں اور افسران کو کورونا کی نیگیٹو رپورٹ کے بعد ہی گنتی کے مراکز میں جانے کی اجازت دی تھی او ر کہا تھا کہ سماجی دوری کو یقینی بنایا جائے گا لیکن جو اطلاعات مل رہی ہیں اس سےایسا لگتا ہے کہ کورونا ضابطوں پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔
Published: undefined
پہلےآج تک نیوز چینل پر دکھایا گیا کہ مغربی بنگال میں ایک پولنگ ایجنٹ بے ہوش ہو گیا اور اس کو علاج کےلئے مرکز سے لےجایا گیا ۔دوسری جانب تمل ناڈو سے جوتصویریں حاصل ہو رہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہو رہا ہےکہ سماجی دوری پربالکل عمل نہیں ہو رہا ۔
Published: undefined
ایسے میں یہ خوف بڑھ رہا ہے کہ گنتی کےبعد کورونا کے تازہ معاملوں میں اضافہ نہ ہو جائے۔ ایسی صورت میں عوام ایک مرتبہ پھر الیکشن کمیشن سےسوال پو چھیں گے۔ جس طرح انتخابی تشہیر کےدوران ضابطوں پر عمل نہیں کیا گیا تھا ایسےہی گنتی کے دوران بھی ظابطوں پر عمل ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined