نئی دہلی: ملک کے لئے بڑا چیلنج بن رہے کورونا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں وزیراعظم نریندر مودی مختلف فریقین کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نے منگل کو پرنٹ میڈیا کے سربراہان سے اس بارے میں تفصیل سے گفت و شنید کی۔
Published: undefined
ويڈيو کانفرنس کے ذریعے ہوئی اس بحث میں ملک کے کئی پرنٹ میڈیا اداروں کے سربراہان نے حصہ لیا اور اپنی تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس سے جنگ میں حکومت کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Published: undefined
وزیر اعظم کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا صورتحال کے تعلق سے سبھی متعلقہ فریقوں کے ساتھ سبھی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز پہلے الیکٹرانک میڈیا اور بعد میں صنعت کاروں کے ساتھ بھی بات چیت کی تھی۔ ان بات چیت کے دوران یہ بات بھی ابھر کر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعظم کو وقت وقت پر ہموطنوں کو اس بارے میں خطاب کرتے رہنا چاہیے. یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے مودی آج شام 8 بجے دوبارہ ہموطنوں سے خطاب کریں گے۔
Published: undefined
مودی نے کورونا سے جنگ میں پیر کو میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کو اس طویل جنگ میں صحیح معلومات دے کر لوگوں کو بیدار کرنا ہوگا جس سے ان میں منفی خیالات نہ آئیں اور ملک میں افرا تفری کا ماحول نہ بنے۔
Published: undefined
کورونا کے وبائی صورتحال اختیار کرنے کی وجہ سے ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پوری طرح لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ پیر کو کچھ لوگوں کی طرف اس کی خلاف ورزی کیے جانے کے بعد مودی نے لوگوں سے اس پر سختی سے عمل کرنے اور گھروں میں رہنے کو کہا تھا۔
Published: undefined
آج کے اپنے خطاب میں شاید وہ لوگوں سے لاک ڈاؤن پر مکمل طور عمل کرنے کی درخواست کریں گے۔ اس سے پہلے جمعرات کو اپنے خطاب میں انہوں نے لوگوں سے اتوار کو 14 گھنٹے کے جنتا کرفیو میں شامل ہونے کے لئے کہا تھا۔ لوگوں نے اس پر تقریباً سو فیصد عمل بھی کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز