قومی خبریں

کورونا پازیٹو خاتون نے 2 بچیوں کو دیا جنم، سبھی صحت مند

اسپتال کے سرجن ڈاکٹر شرنپا کاٹی نے بتایا کہ ماں اور دونوں بچیاں صحت مند ہیں۔ ایک بچی کا وزن 2 کلو گرام ہے جب کہ دوسری کا وزن 2.1 کلو گرام ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کورونا وائرس انفیکشن سے ہندوستان بے حال نظر آ رہا ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں کورونا پازیٹو افراد کی تشخیص ہو رہی ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں ہلاکتیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس درمیان ہندوستان میں اب تک کئی کورونا پازیٹو حاملہ خواتین نے بخیر و خوبی بچوں کو بھی جنم دیا ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ کرناٹک سے سامنے آیا ہے جہاں کورونا پازیٹو خاتون نے ایک نہیں بلکہ دو بچیوں کو جنم دیا ہے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے وجے پورہ واقع ضلع اسپتال میں کورونا انفیکشن کا علاج کرانے والی ایک حاملہ خاتون نے دو بچیوں کو جنم دیا۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر شرنپا کاٹی نے اس سلسلے میں بتایا کہ ماں اور دونوں بچیاں صحت مند ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک بچی کا وزن 2 کلو گرام ہے جب کہ دوسری کا وزن 2.1 کلو گرام ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کورونا پازیٹو خاتون نے جن بچیوں کو جنم دیا ہے، ان کا ابھی کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا ہے۔ جلد ہی ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا اور پھر برآمد ریزلٹ کے مطابق ڈاکٹرس آگے کی منصوبہ بندی کریں گے۔ فی الحال ماں اور دونوں بچیاں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined