لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں داخل کورونا پازیٹو پہلے ڈھائی سال کے بچے کی دونوں کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو) میں داخل اس بچے کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔ بچے کی دوسری رپورٹ ہفتے کے روز منظر عام آئی جو کہ منفی ہے۔
کے جی ایم یو کے متعدی امراض یونٹ کے انچارج ڈاکٹر ڈی ہمانشو نے بتایا کہ ’’کے جی ایم یو میں داخل ڈھائی سالہ بچہ کی دونوں رپورٹس منفی آئی ہیں۔ بچے کا حوالہ سے کاغذی کارروائی ہونی ہے۔ اس کے بعد اسے چھٹی دے دی جائے گی۔ بچے کے ساتھ اس کی ماں کی بھی رپورٹ منفی آئی ہے۔ تمام تکنیکی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ان دونوں کو بیک وقت فارغ کر دیا جائے گا۔‘‘
Published: undefined
معلوم ہو کہ لکھنؤ کی پہلی کورونا مثبت خاتون ڈاکٹر کا ڈھائی سال کا بچہ بھی اس وائرس سے متاثر ہوا تھا۔ توقع ہے کہ بچہ، دادا، دادی سے متاثر ہوا ہوگا، جو پہلے ہی کورنا کی گرفت میں ہیں اور کمانڈ اسپتال میں داخل ہیں۔ یہ بچہ لکھنؤ کا سب سے کم عمر کورونا سے متاثر مریض تھا۔ چونکہ بچہ بہت چھوٹا ہے، اس لئے کے جی ایم یو انتظامیہ نے اس بچے کے ساتھ والدہ کو بھی بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Published: undefined
کنیڈا سے لوٹی خاتون ڈاکٹر میں 11 مارچ کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھیں۔ انہیں 19 مارچ کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ دریں اثنا، ان کے رابطہ میں آنے والے اندرا نگر کے رہائشی نوجوان میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، اس کا علاج کے جی ایم یو میں چل رہا ہے۔
Published: undefined
وہیں، 18 دن بعد خاتون کے سسر میں کورونا وائرس پایا گیا۔ ان کا علاج کمانڈ اسپتال میں چل رہا ہے۔ ڈھائی سالہ بچہ بعد میں اس سے متاثر ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز