نئی دہلی: کورونا وائرس وبا کے دوران کوارنٹائن سینٹر میں لوگ نیشنل بک ٹرسٹ (این بی ٹی) کی کتابیں پڑھ کر اپنا ڈپریشن مٹا رہے ہیں اور ذہنی دباؤ بھی دور کر رہے ہیں۔ نیشنل بک ٹرسٹ نے کتابوں کے ذریعے اس تناؤ کو دور کرنے کے اس منفرد منصوبہ کو پہلی بار غازی آباد میں نافذ کیا گیا ہے جہاں 250 افراد کورونا وائرس مشتبہ کوارنٹائن میں ہیں۔ ملک میں پہلی بار یہ منفرد تجربہ استعمال کیا گیا ہے۔
Published: undefined
نیشنل بک ٹرسٹ کے ڈائریکٹر یوراج ملک نے ’یواین آئی‘ کو بتایا کہ غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اجے شنکر پانڈے کے تعاون سے یہ اسکیم نافذ کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل بک ٹرسٹ نے كوارنٹائن کیے گئے مشتبہ مریضوں کو 200 کتابیں تقسیم کیں جن میں زیادہ تر اطفال ادب کی کتابیں تھیں۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ کی میگزین کتاب ثقافت بھی تقسیم کی گئی۔ ان مریضوں نے فارغ وقت میں ان کتابوں سے لطف اٹھایا اور اپنے ذہنی دباؤ دور کیے۔
Published: undefined
یوراج ملک نے کہا کہ اس منصوبہ کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے وہ جلد ہی دہلی کے علاقوں میں بھی اس اسکیم کو لاگو کرنے جا رہے ہیں۔ غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ پانڈے نے کہا کہ نیشنل بک ٹرسٹ نے اپنی اس خوبصورت مہم سے کورونا وائرس سے پریشان لوگوں کو سکون اور ذہنی راحت دی هے۔ لوگوں نے وقت کا مثبت استعمال بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ كوارنٹائن کیمپ میں تقریباً 250 لوگ تھے جن میں 65 خواتین تھي اور سبھی نے پوری توجہ سے ان کتابوں کا مطالعہ کیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہم ٹرسٹ کے بہت زیادہ شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ تعاون کر کے اس منفرد منصوبہ کی شروعات کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی غازی آباد کے دیگر علاقوں میں بھی اس اسکیم کو لاگو کرنا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کا فائدہ مل سکے۔ اس لاک ڈاؤن کے وقت میں انسان کی بہترین رفیق کتابیں ہی ہو سکتی ہیں اور ان کتابوں کے ساتھ ہم بات چیت بھی کرتے ہیں۔ دہلی سے متصل غازی آباد میں کورونا وائرس کا گہرا اثر ہے اور وہ اورنج زون میں ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز