نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو جہاں ہندوستان میں متاثرین کی تعداد 18 لاکھ 3 ہزار 695 پہنچ گئی ہے وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 40 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 11.86 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40574 افراد وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1186203 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 771اموات سے مجموعی تعداد 38135 ہوگئی۔ بیشتر ریاستوں میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد بڑھنے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 579357 ہوگئی ہے۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 677 کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے ایکٹیو کیسز 148843 رہ گئے اور 260 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 15576 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 9926 افراد شفایاب ہوئے، جس سے صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 76 ہزار 809 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
جنوبی ریاست کرناٹک میں اسی عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1371 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہاں 74598 ایکٹیو کیسز ہیں۔ ہلاک شدگان کی تعداد 84 سے بڑھ کر 2496 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد مجموعی طور پر 577258 ہوگئی ہے۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 56998 ہوگئے ہیں اور 4132 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 196483 کورونا متاثرین افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 74404 اورہلاک شدگان کی تعداد 1474 ہوگئی ہے۔ یہاں 82886 افرادجان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 38023 فعال کیسز ہیں اور اس وبا نے 1730 افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ 53168 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 21108 فعال کیسز ہیں اور 1678 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ اب تک 52730 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں اس کے بعد ریاست بہار ہے جہاں یہ تعداد بڑھ کر 20306 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 329 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 36389 افراد اس جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں۔ گجرات میں ایکٹیو کیسز 14572 ہوچکے ہیں اور 2486 افراد ہلاک۔ اس ریاست میں 46504 افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 18547 فعال کیسز موجود ہیں اور 540 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 47590 افراد وبائی مرض سے شفایاب ہوئے۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کے حالات کافی حد تک قابو میں آچکے ہیں اور یہاں مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ دارالحکومت میں ایکٹیو کیسز کم ہوکر 10356 رہ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 4004 ہوگئی ہے اور اب تک 123317 مریضوں کو شفایابی حاصل ہوئی ہے۔ کورونا وائرس سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 886 راجستھان میں 703، ہریانہ میں 433، پنجاب میں 423، جموں و کشمیر میں 396، اڈیشہ میں 197، جھارکھنڈ میں 118، آسام میں 105، اتراکھنڈ میں 86، کیرالہ میں 82، چھتیس گڑھ میں 58،پڈوچیری میں 52، گوا میں 53، تری پورہ میں 27، چنڈی گڑھ میں 19، ہماچل پردیش میں 14، انڈمان نکوبارمیں آٹھ، لداخ اور منی پور میں سات سات، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں پانچ، اروناچل پردیش میں تین اور دادرا نگرحویلی و دمن دیو میں اور ایک سکم میں ایک ایک افراد کی موت ہوچکی ہے۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Aug 2020, 3:35 PM IST
تصویر: پریس ریلیز