نئی دہلی: ملک میں گزشتہ دو دن میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے ایک تہائی سے زیادہ کیسز اکیلے مہاراشٹر کے ہیں۔ ہندوستان ایک لاکھ کا ہندسہ پار کرنے والا دنیا کا 11 واں ملک ہو گیا ہے۔ وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4970 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 101139 تک پہنچ گئی ہے۔ خیال رہے ملک میں ایک دن پہلے ہی 5242 کیسز سامنے آئے تھے۔
Published: undefined
ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 134 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3163 ہو گئی۔اس درمیان ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2350 افراد صحت مند ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی صحت مند ہونے والوں کی کل تعداد 39174 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا ہے اور یہاں کے حالات مسلسل بگڑ ر ہے ہیں۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2005 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 35058 ہو گئی ہے اور ہلاک شدگان کی تعداد 1249 تک جاپہنچی ہے جبکہ 8437 افراد اس وبا سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں ریاست گجرات دوسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں اب تک 11745 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 694 ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ 4804 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس وبا کے کیسز میں پانچ عدد (فائیو فیگر) کی فہرست میں تمل ناڈو تیسرے نمبر پر ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 11760 ہو گئی ہے اور اس کے انفیکشن سے 81 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 4406 لوگ اس بیماری سے شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے تشویشناک بنی ہوئی ہے اور یہاں بھی متاثرین کی تعداد پانچ عدد کے پار پہنچ گئی ہے۔ دہلی میں اگرچہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے نہیں آئے ہیں تاہم آٹھ متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ یہاں اب تک 10054 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 168 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 4485 لوگوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
Published: undefined
راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے. یہاں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 5507 اور 138 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 3218 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اب تک 4605 لوگ اس کی زد میں آئے ہیں اور اس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 118 ہو گئی ہے اور 2783 لوگ اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔
Published: undefined
مغربی بنگال میں 2825 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 244 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1006 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کورونا وائرس سے 1597 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 36 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 1000 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
Published: undefined
جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 2474 اور کرناٹک میں 1246 لوگ متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 50 اور 37 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکزکے زیر کنٹرول جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1289 ہو گئی ہے اور 15 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 37، ہریانہ میں 14، بہار میں نو، کیرالہ اور اڑیسہ میں چار چار، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ، اور ہماچل پردیش میں تین تین، آسام میں دو اور میگھالیہ، پڈو چیری اور اتراکھنڈ میں ایک ایک شخص کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined