ممبئی: جہاں انتظامیہ اسکولوں کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں بچوں تک پہنچنے والے انفیکشن نے تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ نوی ممبئی کے ایک اسکول میں بڑے پیمانے پر جانچ کے دوران 16 طلباء کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ یہ تمام طلباء آٹھویں سے گیارہویں جماعت میں پڑھتے ہیں۔ 18 دسمبر کو اسکولوں میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کے دوران 600 طلباء کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
Published: undefined
اتنی بڑی تعداد میں طلباء کے متاثر ہونے کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت کے مطابق اس اسکول میں زیر تعلیم ایک طالبہ کے والد چند روز قبل قطر سے ہندوستان واپس آئے تھے۔ احتیاط کے طور پر بیرون ملک سے واپس آنے والے اس شخص سمیت اس کے پورے خاندان کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں اس شخص کی کووڈ رپورٹ منفی آئی، لیکن بیٹی کی رپورٹ پازیٹو آئی۔ اس کے بعد مثبت طالب علم کے رابطے میں آنے والے طلبہ کا کووڈ ٹیسٹ کیا گیا جس میں 16 طلبہ متاثر پائے گئے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ مہاراشٹر کے تھانے اور نوی ممبئی میں اسکول 15 دسمبر سے دوبارہ کھولے گئے تھے۔ اسکول کھلتے ہی بچے انفیکشن کی لپیٹ میں آ گئے، جس سے انتظامیہ پریشان ہے۔ اسکول کھلنے سے پہلے کمروں کی صفائی سمیت تمام رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی تھیں۔ انتظامیہ نے اب اسکول میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined