نئی دہلی: کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں مزید پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ اومیکرون کے کیسز بڑھنے کے بعد کچھ دوسری ریاستوں کی طرح دہلی میں بھی رات کا کرفیو دوبارہ نافذ کر دیا گیا ہے لیکن اس سے کیسز کی رفتار میں کمی نہیں آ رہی، لہٰذا مزید پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ نئی پابندیوں کے حوالہ سے آج فیصلہ کیا جا سکتا ہے، جس میں اسکولوں، میٹرو، بس سروس کے ساتھ ساتھ جم اور شادی ہالوں پر بھی نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال آج کورونا معاملے پر افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کریں گے۔ 12 بجے ہونے والے اس اہم اجلاس میں جی آر اے پی (گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان) کو نافذ کرنے پر غور کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
دہلی حکومت نے جولائی 2021 میں کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان تیار کیا۔ اس کے تحت دہلی میں لاک ڈاؤن کب نافذ ہوگا اور یہ کب ختم ہوگا، اس پر کوئی تذبذب نہیں رہے گا۔ جی آر اے پی الرٹ کے مطابق اگر مسلسل 2 دنوں تک نمونوں کے پازیٹو پائے جانے کی شرح 0.5 فیصد درج کی جاتی ہے تو دہلی میں گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے تحت ’یلو الرٹ‘ نافذ کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
اگر صورت حال مزید خراب ہوتی ہے تو دہلی حکومت نے اس کے مطابق بھی منصوبہ تیار کیا ہے۔ انفیکشن کی شرح ایک فیصد سے زیادہ ہونے پر لیول-2 یعنی امبر الرٹ، 2 فیصد سے زیادہ ہونے پر لیول تھری یعنی اورنج الرٹ اور 5 فیصد سے زیادہ خراب ہونے پر لیول-4 یعنی ریڈ الرٹ جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined