نئی دہلی: دنیا بھر میں جنوری کے آخر سے کورونا کے کیسز میں کمی آئی تھی، لیکن اب مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا بھر میں کورونا کے 110 ملین سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ پر کورونا کی نئی لہر کا خطرہ منڈلا رہا ہے جبکہ چین میں کورونا کی صورت حال بے قابو ہو گئی ہے۔
Published: undefined
چین کو فروری 2020 کے بعد سے اب تک کورونا کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔ یہاں چند دنوں سے 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ نہ صرف چین بلکہ ہانگ کانگ، جنوبی کوریا سمیت افریقی اور یورپی ممالک میں بھی کورونا کے کیسز بڑھنے لگے ہیں۔
Published: undefined
ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ چین اور جنوبی کوریا میں کورونا کیسز میں 25 فیصد اور اموات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ افریقہ میں بھی نئے کیسز میں 12 فیصد اور اموات میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ یورپ میں نئے کیسز میں 2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد مستحکم ہے۔
Published: undefined
آسٹریا، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہالینڈ اور برطانیہ میں کیسز بڑھنے لگے ہیں جس کے باعث یورپ میں کورونا کی ایک اور لہر کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ماہرین یورپ کے علاوہ امریکہ میں بھی کورونا کی نئی لہر آنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
Published: undefined
چین میں بڑھتے ہوئے کورونا کے پیش نظر ہندوستان میں بھی حکومت متحرک ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کی جانب سے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی گئی، جس میں افسران کو نگرانی اور ٹیسٹنگ میں اضافہ کی ہدایت دی گئی۔
Published: undefined
حالانکہ ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر کے حوالہ سے ماہرین زیادہ پریشان نہیں ہیں۔ کووڈ ٹاسک فورس (این ٹی اے جی آئی) کے سربراہ ڈاکٹر این کے اروڑا کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں تیسری لہر میں 75 فیصد کیسز نئے ویرینٹ کے تھے، لہذا اس سے نئی لہر کے آنے کی گنجائش بہت کم ہے۔ تاہم اگر کوئی نیا ویرینٹ آتا ہے، تو نئی لہر آ سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز