نئی دہلی: حکومت ہند کورونا وائرس کے حوالے سے چوکسی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور وہ گزشتہ ہفتہ ناک سے دی جانے والی (نیزل) ویکسین کو منظوری دے چکی ہے۔ جلد ہی ویکسین دستیاب بھی ہو جائے گی۔ اب ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق نیزل ویکسین کی قیمت ایک ہزار روپے ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
رپورٹ کے مطابق، ویکسین کی اصل قیمت 800 روپے ہوگی لیکن اس کے ساتھ جی ایس ٹی اور اسپتال کا چارج بھی وصول کیا جائے گا۔ بھارت بائیوٹیک کی انٹرا نیزل ویکسین ’انکوویک‘ کو گزشتہ ہفتے ہی کورونا ٹیکہ کاری پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔ اب اس کے داموں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ دریں اثنا، اے این آئی نے ٹوئت کر کے اطلاع دی ہے کہ بھارت بائیوٹیک کی نیزل کوویڈ ویکسین کی قیمت پرائیویٹ اسپتالوں میں 800 روپے اور سرکاری اسپتالوں میں 325 روپے مقرر کی گئی ہے۔
Published: undefined
خیال رہے کہ ہندوستان میں ناک سے دی جانے والی یعنی انٹرا نیزل ویکسین کو ان لوگوں کے لیے بوسٹر شاٹ کے طور پر منظور کیا گیا ہے، جو کوویکسین یا کووی شیلڈ کے ٹیکوں کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوری کے آخر تک یہ ویکسین اہل افراد کے لئے لیے دستیاب ہو جائے گی۔
Published: undefined
’منی کنٹرول‘ کی رپورٹ کے مطابق نجی اسپتالوں کو کورونا ویکسین کی ہر خوراک کے لیے 150 روپے تک وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس رقم کو شامل کرنے کے بعد اس ویکسین کی قیمت 1000 روپے تک ہو سکتی ہے۔ نیزل ویکسین سینٹ لوئس میں واشنگٹن یونیورسٹی کی لائسنس یافتہ ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال کی بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 157 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 4,46,77,459 ہو گئی ہے۔ جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہو کر 3421 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک شخص کی موت ہوئی ہے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5,30,696 ہو گئی ہے۔ ملک میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی قومی شرح 98.80 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 0.32 فیصد ہے، جبکہ ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 0.18 فیصد ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined