ہندوستان میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس درمیان لاک ڈاؤن میں دہلی سے پیدل گھر جانے کے لیے نکلے فتح پور ضلع کے تین مزدوروں کی ایک سڑک حادثہ میں موت ہو گئی۔ واقعہ علی گڑھ کے مڈراک علاقہ میں ہائیوے بائپاس پر سرزد ہوا۔ اس حادثے میں ایک ہی کنبہ کے تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ حادثہ میں ایک مزدور کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ زخمی کا علاج قریب کے اسپتال میں جاری ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق فتح پور کے رہنے والے باشندہ رنجیت سنگھ اپنے چھوٹے بھائی دنیش اور اس کی بیوی سنت کمار کے ساتھ دہلی میں رہ کر مزدوری کرتا تھا۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تینوں دہلی میں ہی پھنس گئے۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ دو دن پہلے کسی طرح تینوں دہلی سے پیدل ہی گھر کے لیے نکل پڑے اور بدھ کی رات وہ علی گڑھ ضلع کی سرحد میں داخل ہو گئے۔ اس دوران انھیں گیہوں سے بھرا ایک ٹریکٹر مل گیا جس میں سبھی لوگ سوار ہو گئے۔ جیسے ہی ٹریکٹر پڑیوالی کے پاس ریلوے پل کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے آ رہے کنٹینر نے اسے ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں ٹریکٹر پر سوار تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز