ہندوستان میں کورونا کا بحران بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ایسے ماحول میں پی ایم مودی سمیت سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ملک کے لوگوں سے غریبوں کی مدد کرنے کی گزارش کر رہے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی مکان مالکوں سے کرایہ داروں کو پریشان نہ کرنے کی بات کہی ہے۔ لیکن اس کے باوجود 500 کلو میٹر دور محنت مزدوری کر کے پیٹ پالنے دہلی آئے غریب فیملی کو مکان مالک نے گھر سے نکال کر باہر کر دیا۔ مکان مالک نے لاکھ منتوں کے بعد بھی بے سہارا غریب فیملی پر رحم نہیں کھایا۔ مکان مالک کی دبنگئی سے دہشت زدہ پردیسی غریب فیملی کا مکھیا گود میں معصوم بچوں اور سر پر سامان کی گٹھریاں لٹکائے ہوئے خواتین کے ساتھ سڑک پر آ گیا۔
Published: undefined
یہ واقعہ جمعرات کو قومی راجدھانی دہلی کے کوٹلہ مبارک پور تھانہ حلقہ کا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متاثرہ فیملی کا مکھیا بچوں سمیت فیملی کے سات لوگوں کے ساتھ پیدل ہی چل کر بارہ پلہ فلائی اوور پر آ پہنچا۔ اسی دوران لاک ڈاؤن ڈیوٹی پر گشت کرتے ہوئے بارہ پلہ فلائی اوور پر کوٹلہ مبارک پور تھانہ کے پولس اہلکار مہاویر سموتا، ویپل کمار اور تیج پال یادو بھی پہنچ گئے۔
Published: undefined
پولس والوں نے سنسان سڑک پر چھوٹے بچے کو پیٹھ پر لادے اور سر پر سامان رکھے ہوئے شخص کو دیکھا اور ان کے ساتھ عورتوں کو بھی دیکھا تو روک لیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران متاثرہ فیملی نے بتایا کہ انھیں مکان مالک نے نکال دیا ہے کیونکہ وہ مکان کا کرایہ نہیں دے پائے تھے۔ چونکہ لاک ڈاؤن اور کورونا بحران کی وجہ سے انھیں دہلی میں کوئی پناہ دینے والا نہیں ملا، لہٰذا وہ سب یو پی کے ہردوئی ضلع واقع اپنے گاؤں کے لیے پیدل ہی چل پڑے۔
Published: undefined
پولس والوں کو جب حقیقت معلوم ہوا تو انھوں نے سب سے پہلے متاثرہ فیملی کے مکان مالک کو فون پر خوب خبر لی۔ پولس اہلکاروں نے جب اسے جیل بھیجنے کے بارے میں بتایا تو مکان مالک کی حالت دگرگوں ہو گئی۔ کوٹلہ مبارک پور تھانہ کے تینوں سپاہیوں نے اس کے بعد متاثرہ فیملی کو کھانا کھلوایا اور انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں ڈی ٹی سی بس میں بٹھا کر کرایہ کے مکان میں واپس پہنچوایا۔
Published: undefined
پولس والوں کی سختی سے بے رحم مکان مالک بری طرح خوفزدہ ہو چکا تھا۔ پولس اور قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے مکان مالک نے متاثرہ فیملی کو گھر میں واپس رہنے کی اجازت دے دی۔ پولس کا خوف اس پر اس قدر طاری تھا کہ متاثرہ فیملی کو گیس سلنڈر اور ایک مہینے کا راشن بھی اس نے مہیا کرایا۔ جب پڑوسیوں کو مکان مالک کے اس بے رحم چہرہ کے بارے میں پتہ چلا تو گلی والوں نے بھی اسے خوب برا بھلا کہا۔ ساتھ ہی متاثرہ غریب فیملی کو روزانہ کی ضرورت کا سامان مہیا کرا کر پڑوسیوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ اگر اب مکان مالک ایسا کچھ کرے تو وہ لوگ ایک آواز دیں، سبھی ان کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز