قومی خبریں

لاک ڈاؤن: دہلی میں فرضی ای-پاس بنائے جانے کا انکشاف، حرکت میں آئی پولس

دہلی کے روہنی میں کمپیوٹر پاس ورڈ ہیک کر کے ای-پاس تھوک کی تعداد میں جاری کر دیے گئے۔ جمعہ کو معاملے کا پتہ چلنے کے بعد کنجھاولا پولس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی واقع روہنی ضلع کے کنجھاولا تھانہ حلقہ میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں فرضی ای-پاس بنانے سے متعلق گھوٹالہ کا معاملہس امنے آیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ بڑی تعداد میں یہاں کمپیوٹر پاس ورڈ ہیک کر کے ای-پاس تھوک کی تعداد میں جاری کر دیے گئے۔ معاملہ کا انکشاف جمعہ کے روز ہوا۔ فی الحال اس معاملے میں کنجھاولا پولس نے کیس درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے۔ شکایت خود ڈی سی پی دفتر کے ایک ایس ڈی ایم کے ذریعہ درج کرائی گئی ہے۔

Published: undefined

واقعہ کی تصدیق ایک پولس افسر نے کی ہے۔ اس افسر کے مطابق ایس ڈی ایم کنجھاولا نے اس فرضی واڑے کی تحریری ایف آئی آر تھانے میں درج کرائی ہے۔ اس معاملے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ پولس کے مطابق جانچ کے بعد ہی اس تعلق سے کچھ تفصیل میں بتایا جا سکے گا۔ اندیشہ اس بات کا بھی ہے کہ اس میں کہیں ڈپٹی کمشنر دفتر کے ہی کسی اہلکار کا ہاتھ نہ ہو۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اب تک ہوئی جانچ میں اس بات کا اشارہ مل رہا ہے کہ شاید کمپیوٹر لاگ اِن آئی ڈی اور پاس ورڈ میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ ای-پاس گھوٹالہ کی خبر پہلے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ہی کچھ اعلیٰ افسران کو لگی تھی۔ بہر حال، پولس نے کنجھاولا تھانہ میں آئی ٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔

Published: undefined

اس گھوٹالہ کے بارے میں اب تک جن بھی اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے، ان سے کوئی ٹھوس جانکاری نہیں ملی ہے۔ اتنا ضرور بتایا جا رہا ہے کہ گھوٹالہ کی شروعات 16 مئی سے ہوئی تھی۔ ڈپٹی کمشنر دفتر کو شک تب ہوا جب اچانک یہاں سے ای-پاس جاری ہونے کی تعداد میں اضافہ ہو گیا جب کہ پورے لاک ڈاؤن میں ایک ساتھ ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں ای-پاس کبھی جاری نہیں ہوئے تھے۔

Published: undefined

گھوٹالہ کی تصدیق ضلع ڈی سی پی پرمود کمار مشرا نے بھی کی ہے۔ ان کے مطابق جانچ کی جا رہی ہے اس کے مکمل ہونے کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ پولس کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں تعینات کئی اہلکاروں کو پوچھ تاچھ میں شامل ہونے کو کہا گیا ہے۔ ان سب کو باقاعدہ نوٹس جاری کر کے تھانہ بلایا گیا ہے۔

Published: undefined

شکایت کے مطابق آن لائن ای-پاس سرکاری ویب سائٹ پر جو درخواست کیے گئے تھے، انھیں افسر کی اجازت کے لیے لاگ اِن پاس ورڈ کاپی کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی اچانک ای-پاس بننے کی تعداد میں اچانک اضافہ محسوس کیا گیا۔ یہ ای-پاس سنٹر دن رات کھلا رہتا تھا تاکہ ہر وقت ای-پاس جاری کیے جا سکیں۔ پاس ورڈ بھی کچھ ذمہ دار اہلکاروں کے پاس ہی تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined