ملک میں کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے درمیان شہروں سے اپنے گھروں کے لئے واپس جا رہے مزدوروں کے ساتھ حادثے کا سلسلہ جاری ہے، مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے بعد اب مدھیہ پردیش کے نرسنگه پور میں پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک پلٹنے سے 5 مزدوروں کی دردناک موت ہو گئی ہے، سبھی مزدور ایک ٹرک میں سوار ہو کر اترپردیش جا رہے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی دوران ٹرک پلٹ جانے سے یہ حادثہ رونما ہوا۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت حادثہ ہوا اس وقت ٹرک میں ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 18 افراد سوار تھے، یہ لوگ حیدرآباد سے اترپردیش جا رہے تھے۔ لیکن اترپردیش پہنچنے سے پہلے ہی مدھیہ پردیش کے پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک پلٹ گیا، حادثے میں 5 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
نرسنگه پور کے ضلع مجسٹریٹ دیپک سکسینہ نے بتایا کہ آم سے لدے ٹرک میں دو ڈرائیور اور ایک ہیلپر سمیت 18 افراد سوار تھے، پاٹھا گاؤں کے قریب ٹرک کے اچانک پلٹنے سے 5 مزدوروں کی موت ہو گئی اور 11 افراد زخمی ہو گئے، ضلع افسر دیپک سکسینہ نے بتایا کہ مزدور حیدرآباد سے اتر پردیش کے آگرہ جا رہے تھے۔
Published: undefined
زخمیوں میں دو لوگوں کو جبل پور ریفر کیا گیا ہے، ان میں سے ایک کے سر میں چوٹ اور دوسرے کو فریکچر ہوا ہے، اس کے علاوہ دو دیگر افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، اس بات کی معلومات سول سرجن ڈاکٹر انیتا اگروال نے دی ہے، ان زخمی مزدوروں میں سے ایک کو کچھ دن سے سردی کھانسی تھی، اس لئے مرنے والوں سمیت سبھی کے کورونا سیمپل لے کر ٹسٹ کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل جمعہ کے روز مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مزدوروں کے ساتھ دردناک حادثہ پیش آیا تھا، ریل کی پٹریوں پر سو رہے 16 تارکین وطن محنت کشوں کی ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی تھی، اورنگ آباد میں بدناپور-كرماڈ ریلوے اسٹیشن کے پاس سے جب ایک مال گاڑی گزر رہی تھی، تبھی سو رہے مزدوروں کو کچل دیا تھا۔ حادثے میں کئی مزدور زخمی بھی ہو گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined