واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں کورونا وائرس وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اب تک دنیا میں 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 135869704 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک وائرس سے متاثر 29.23 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
عالمی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر بدستور جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 11 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ 5 لاکھ 62 ہزار 64 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زیادہ کورونا متاثرین والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے مقام پر ہے۔ یہاں 13482023 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے تین لاکھ 53 ہزار 137 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں نئے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 168912 نئے معاملے درج کیے گئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 27 ہزار 717 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 75086 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جن کے ساتھ اب تک 12156529 مریض کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ فعال معاملات 92922 کے اضافے سے 1201009 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران اس مرض سے مزید 904 مریضوں کی موت سے یہ تعداد بڑھ کر 170179 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 51 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 98909 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے بعد روس میں تقریباً 45.89 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 101282 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 43.84 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 127331 افراد کی موت ہوچکئ ہے۔ اب تک ترکی میں 38.49 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 33939 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 37.69 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 114254 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
ابھی تک اسپین میں اس وبا سے 33.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 76328 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30.12 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 78425 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پولینڈ میں تقریباً 25.74 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اس وبا کی وجہ سے 58421 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 25.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 65889 افراد اس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا سے 25.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 57779 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں تقریباً 22.80 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 209338 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
Published: undefined
ایران میں کورونا وائرس سے 20.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64490 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 19.05 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے اور 38718 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.58 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 53322 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published: undefined
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 721018 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 15443 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں اب تک 684756 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ اس کے سبب 9739 مریضوں اموات ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچا رہا ہے۔ کورونا کے نئے کیسز کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد میں بھی بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز