ہندوستان میں کورونا کی رفتار دن بہ دن تیز ہوتی جا رہی ہے اور اب تو ایک دن میں نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں، لیکن کچھ ریاستوں میں انفیکشن کی رفتار کم ہونے کے بعد ایک بار پھر تیز ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان ایک اسٹڈی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کورونا مریضوں کی تعداد ہندوستان میں امریکہ سے زیادہ ہو جائے گی۔
Published: 11 Sep 2020, 6:11 PM IST
دراصل کورونا انفیکشن معاملہ میں امریکہ اس وقت پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ دوسرے مقام پر ہندوستان ہے جہاں مریضوں کی تعداد لگاتار تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ اسٹڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہی ہندوستان میں کورونا کے کیس 70 لاکھ کے پار ہو سکتے ہیں۔ ساتھ ہی امریکہ سمیت پوری دنیا میں سب سے زیادہ کیس ہندوستان میں ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
Published: 11 Sep 2020, 6:11 PM IST
اسٹڈی کرنے والی بٹس پلانی، حیدر آباد کی ریسرچ ٹیم نے اپنی رپورٹ 'انٹرنیشنل جرنل آف انفیکشیس ڈیزیز' کو کچھ دن پہلے ہی بھیجی ہے۔ بٹس پلانی حیدر آباد کیمپس میں 'ایپلائیڈ متھیمٹکس' محکمہ کی ڈاکٹر ٹی ایس ایل رادھیکا نے بتایا کہ یہ ٹیم ایڈوانس اسٹیٹسٹیکل ٹیکنک کے ذریعہ ہندوستان میں کووڈ-19 وبا سے متعلق پیشین گوئی کر رہی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت بھی رادھیکا ہی کر رہی ہیں۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتہ تک انفیکشن کے معاملوں کی کل تعداد 70 لاکھ سے زائد ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے بڑھ کر جمعہ کو 45 لاکھ کے پار چلے گئے۔
Published: 11 Sep 2020, 6:11 PM IST
اس درمیان امریکہ میں ایک قومی عوامی صحت ادارہ کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 8 ستمبر تک انفیکشن والے مریضوں کی کل تعداد 60 لاکھ سے زیادہ ہو گئی۔ حالانکہ ابھی ہندوستان کورونا انفیکشن والے مریضوں کے تعلق سے امریکہ سے کافی پیچھے نظر آ رہا ہے، لیکن ہندوستان میں روزانہ امریکہ کے مقابلے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، اس لیے اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اکتوبر میں امریکہ کو ہندوستان پیچھے چھوڑ سکتا ہے جو کہ فکر انگیز بات ہے۔
Published: 11 Sep 2020, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Sep 2020, 6:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز