نئی دہلی: کورونا وائرس کی روک تھام کےلئے ملک میں تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری ایک مارچ سے شروع ہوگی جس میں 60 سے زیادہ عمر کے سبھی لوگوں اور 45 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں کو ٹیکہ لگایا جائےگا۔ وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کووڈ -19 وبا کے خلاف تیسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری یکم مارچ سے شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں 60 سال سے زیادہ کے قریب ایک کروڑ لوگوں اور 45 سال سے زیادہ کے ایسے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا جن کو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر سمیت کوئی نہ کوئی دیگر امراض ہیں۔
Published: undefined
پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ تقریباً دس ہزار سرکاری مراکز اور قریب 20 ہزار نجی مراکز پر ٹیکہ کاری کی جائے گی۔ سرکاری مراکز پر مفت اور نجی مراکز پر رقم ادائیگی کے بعد ٹیکہ لگایا جائے گا۔ نجی مراکز پر لگنے والے ٹیکے کی قیمت کے سلسلے میں مرکزی صحت اور کنبے کے فلاح و بہبود کی وزارت ٹیکے کے پروڈکشن اور نجی اسپتالوں کے درمیان بات چیت ہو رہی ہے۔ اس بارے میں حکومت کی جانب سے دو تین دنوں میں معلومات دی جائے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ طبی اہلکاروں اور دیگر فرنٹ لائن ورکرس کےلئے کووڈ ٹیکہ مہم 16 جنوری کو شروع کی گئی تھی۔ ملک بھر میں اب تک 1.14 کروڑ لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ ہندوستان کے ڈرگ کنٹرولر نے گزشتہ تین جنوری کو پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تیارکردہ آکسفورڈ کووڈ-19 ویکسین کووی شیلڈ اور ہندوستان بایوٹیک کے دیسی ورژن کے طورپر تیاری کوویکسن کو ہنگامی استعمال کے لئے منظوری دی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز