قومی خبریں

کورونا انفیکشن: ہندوستان میں پہلی بار ایک دن میں 28 ہزار سے زائد مریض صحت یاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 37724 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1192915 ہوگئی، جبکہ اس دوران 648 اموات کے سبب مہلوکین کی مجموعی تعداد 28732 ہوگئی۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس 

نئی دہلی: ہندوستان میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس سے شفایایب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 28 ہزار سے زیادہ افرادصحت مند ہوئے ہیں ، جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 7.53 لاکھ ہوگئی ہے۔ ملک میں پہلی بار ایک دن میں 28،472 افراد صحتمند ہوئے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران وائرس کے 37،724 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 11.93 لاکھ ہوگئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37،724 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11،92،915 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 648 سے بڑھ کر 28،732 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران ، 28،472 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، اب تک 7،53،050 افراد کو کورونا سے شفایایب ہوئے ہیں ۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 4،11،133 فعال کیسز ہیں۔

Published: undefined

مختلف ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صورتحال پر نظر ڈالیں تو سب زیادہ متاثر مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 8،336 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 246 افراد کی موت ہوئی۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد اب 3،27،031 اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،276 ہے جبکہ 1،82،217 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined