کورونا کا قہر ہندوستان میں دن بہ دن بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ اس درمیان لاک ڈاؤن 4.0 نافذ ہے لیکن پہلے کے لاک ڈاؤن کے مقابلے میں اس بار کافی نرمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکومت نے گھریلو پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔ اس درمیان ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ انڈیگو اور ائیر انڈیا کے طیارہ میں کورونا متاثرین نے سفر کیا ہے اور یہ خبر پھیلنے کے بعد ایک ہنگامہ سا برپا ہو گیا ہے۔
Published: undefined
دراصل انڈیگو اور ائیر انڈیا کے طیارہ میں سفر کرنے والے ایک ایک مسافر کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ائیر انڈیا نے کہا ہے کہ دہلی سے لدھیانہ جانے والی ایک پرواز میں ایک شخص کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ دوسری طرف انڈیگو نے بھی اپنی پرواز کے دوران ایک مسافر کے کورونا پازیٹو پائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس خبر کے بعد سبھی مسافروں اور طیارہ کے کرو ممبرس کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ائیر انڈیا کے مطابق ائیر انڈیا (اے آئی 9 آئی 837) کی دہلی-لدھیانہ پرواز میں ایک مسافر کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ مسافر ائیر انڈیا کے سیکورٹی محکمہ میں کام کرتا ہے اور وہ پیڈ ٹکٹ پر سفر کر رہا تھا۔ اس طیارہ کے سبھی مسافروں کو کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ دوسری طرف انڈیگو نے بیان جاری کر کہا ہے کہ کوئمبٹور ہوائی اڈے کے ڈاکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایک مسافر جس نے 25 مئی شام کو چنئی سے کوئمبٹور تک طیارہ سے سفر کیا تھا، وہ جانچ میں کورونا پازیٹو پایا گیا ہے۔ کورونا پازیٹو مسافر کو فی الحال کوئمبٹور واقع ای ایس آئی ریاستی میڈیکل سہولت مرکز میں کوارنٹائن کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined