نئی دہلی: دہلی کی حکومت نے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے بچاؤ کی کوششوں کےطور پر قومی راجدھانی کے 14 اسپتال جن میں اندرپرستھ اپولو اور سر گنگارام اسپتال بھی ہیں ، کو مکمل طور پر کووڈ -19 اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اسپتالوں میں صرف کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کا علاج کیا جائے گا۔ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کا اب ان اسپتالوں میں علاج معالجہ نہیں ہو سکے گا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ حکومت نے 115 پرائیویٹ اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کورونا مریضوں کے لئے مزید بستروں کو محفوظ رکھے۔ حکومت نے 101 پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ کوروناوائرس کا علاج شروع کرے اور اسپتال کی وارڈ صلاحیت کا 60 فیصد کورونا مریضوں کے لئے مختص کرے۔ اسی کے ساتھ ہی 19 پرائیویٹ اسپتالوں سے 80 فیصد اور 82 فیصد آئی سی یو بیڈ کورونا مریضوں کے لئے محفوظ رکھنے کو کہا گیا ہے۔
Published: undefined
دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے پیر کو قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر جائزہ میٹنگ بلائی جس میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور ریاست کے سکریٹری صحت کے علاوہ تمام اعلی افسران شریک تھے۔ میٹنگ کے دوران کجریوال نے کووڈ ۔19 سے متاثر مریضوں کے لئے اسپتال میں بستروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ہی 14 اسپتالوں کو مکمل طور سے کوڈ ۔19 اسپتال میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
Published: undefined
ریاستی حکومت کی جانب سے جن اسپتالوں کو کووڈ اسپتال میں تبدیل کیا گیا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں:
1. اندرپرستھ اپولو اسپتال
2. ہولی فیملی اسپتال
3.سر گنگارام اسپتال
3. وینکٹیشوراسپتال
5. منی پال اسپتال
6. جے پورگولڈن اسپتال
7. ماتا چانن دیوی اسپتال
8. پشپاوتی سنگھانیا اسپتال
9. سروج سپراسپیشلئٹی اسپتال
10. مہاراجہ اگرسین ہسپتال ، پنجابی باغ
11. میکس سپراسپیشلئٹی اسپتال ، شالیمار باغ
12. فورٹس اسپتال، شالیمار باغ
13. میکس اسمارٹ سپراسپیشلئٹی اسپتال ، ساکیت
14. سری بالاجی ایکشن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ، پشچم وہار
Published: undefined
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے پیر کے روز بلیٹن کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 11،491 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مہلک ترین کوروناوائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 7،36،688 ہوگئی ہے، جبکہ 7،665 مزید مریضوں کو کورونا سے شفایابی ملنے کے بعد قومی راجدھانی میں صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6،87،238 ہوگئی۔ قومی دارالحکومت میں مریضوں کی شفایابی کی شرح آج 93.28 فیصد پر آگئی ہے۔
Published: undefined
اسی عرصے کے دوران مزید 72 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 11،355 تک ہو گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں اموات کی شرح 1.54 فیصد ہے۔ موذی کورونا سے مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے مقام پر ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 92،397 نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی اب تک کی جانے والی جانچوں کی تعداد 2.14 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔ قومی راجدھانی میں فی 8 لاکھ آبادی میں اوسطا ٹسٹ 8،23،717 ہے۔ دریں اثنا، دہلی میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد 6،175 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز