امپھال: منی پور کے وزیر اعلی این بیرین سنگھ نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظر ہفتہ یعنی 17 جولائی سے 10 روزہ کرفیو نافذ رہے گا۔ بیرین سنگھ نے کہا کہ چھوٹی سی ریاست میں یومیہ ایک ہزار نئے کورونا کیسز سامنے آناخوفناک صورتحال ہے۔ ریاست کے عوام کو صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا چاہئے۔
Published: undefined
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’ہمیں اپنا بچاؤ خود کرنا ہے اور اگر صورتحال پر قابو میں نہیں پایا گیا تو حالات انتہائی خراب ہو سکتے ہیں۔ ریاست میں آکسیجن کی کوئی کمی نہیں، ٹیکہ کاری شدومد سے جاری ہے۔ کورونا سے پیدا شدہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ڈاکٹروں اورنرسوں کی بھرتی کی گئی ہے۔‘‘ بیرین سنگھ نے کہا کہ ’’اگلے دس دنوں تک لوگ بغیر کسی وجہ کے گھر سے باہرنہیں نکلیں، تاکہ کورونا انفیکشن کی رفتارپرقابوپایا جاسکتا ہے۔ میں اس کے لئے لوگوں کے پاؤں چھونے کو بھی تیار ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ معیاری عملیاتی طریقہ کار (ایس او پی) پر عمل کرتے ہوئے ہی مذہبی تہواروں کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز