ہندوستان میں بڑھتے کورونا انفیکشن کے درمیان ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا انفیکشن سے موت کا خطرہ ہندوستانی مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ ہے۔ یہ تحقیق 20 مئی تک کے اعداد و شمار کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے جس میں انفیکشن کی شکار خواتین میں موت کا فیصد 3.3 رہا ہے جب کہ مردوں میں یہ فیصد 2.9 ہے۔ تحقیق پر مبنی ایک رپورٹ ریسرچ گلوبل ہیلتھ سائنس جرنل میں شائع کیا گیا ہے جس میں محققین کا کہنا ہے کہ کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لیے خواتین کو زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق یہ تحقیق انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اکونومک گروتھ کے پاپولیشن ریسرچ سنٹر نے ہندوستان اور امریکہ کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مل کر مکمل کیا ہے۔ اس تحقیق میں جہاں اموات کے معاملے میں ہندوستانی خواتین پر زیادہ خطرہ بتایا گیا ہے، وہیں کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستانی مردوں پر خواتین سے کہیں زیادہ خطرے کی بات کہی گئی ہے۔ 20 مئی تک کے اعداد و شمار کے مطابق 66 فیصد مرد جب کہ 34 فیصد خواتین کورونا انفیکشن کا شکار ہوئی تھیں۔
Published: undefined
اگر اس تعلق سے ہندوستانی وزارت صحت کے اعداد و شمار پر نظر ڈالی جائے تو وزارت کے ذریعہ گزشتہ دنوں کہا گیا تھا کہ کورونا انفیکشن کے تین چوتھائی یعنی 75 فیصد معاملے مردوں میں ہیں۔ عالمی صحت ادارہ نے ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے شرح اموات 3.34 فیصد بتائی ہے، لیکن تحقیق کے مطابق یہ 4.8 فیصد تک ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کے متعلق پروفیسر ایس وی کرشنن کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہندوستان میں کورونا کی وجہ سے شرح اموات کو عمر اور جنس کی بنیاد پر نہیں دیکھا گیا تھا۔ اس تحقیق کے مطابق خواتین میں کورونا سے موت کا خطرہ زیادہ ہے، حالانکہ اس سے پہلے دنیا کے دیگر ممالک میں ہوئی تحقیق کے مطابق کورونا کے انفیکشن اور موت کا خطرہ مردوں میں زیادہ بتایا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز