دہلی اور این ایس آر میں کورونا کی تشویش ناک صورت حال کے پیش نظر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر نے بدھ کے روز نئی پابندیوں کو اعلان کر دیا۔ اس کے تحت پنجاب کے تمام شہروں اور قصبوں میں رات کا کرفیو نافذ رہے گا، جبکہ یکم دسمبر سے ماسک نہ پہننے یا سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں عائد ہونے والے جرمانہ کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
پنجاب کے تمام ہوٹل، ریستوران اور شادی ہال رات 9.30 تک بند ہو جائیں گے اور رات کے 10 بجے سے صبح کے 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ حکومت پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ کورونا کے اصول و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر 500 روپے کی جگہ ایک ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ رات کے کرفیوں کے حوالہ سے 15 دسمبر کو جائزہ لیا جائے گا۔
Published: undefined
پنجاب میں دہلی کے مریضوں کی آمد کے پیش نظر ریاست کے نجی اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کا جائزہ لینے اور ضروری اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ونی مہاجن کو متعلقہ محکموں کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ کورونا کے تعلق سے نجی اسپتالوں سے مدد لی جا سکے۔
Published: undefined
آکسیجن اور آئی سی یو بیڈ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ایل دوم اور ایل سوم کو مضبوط کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔ علاوہ ازیں ان تمام اضلاع کی نگہداشت کرنے کی بھی ہدایت دی ہے جہاں ایل سوم کی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔
Published: undefined
وزیر اعلی نے صحت اور طبی تعلیم کے محکموں کو ماہرین، اعلیٰ درجے کے ماہرین، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہنگامی تقرریاں بھی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے تحت 249 ماہرین ڈاکٹروں اور 407 طبی افسران کی تقرری عمل میں آئے گی۔ محکموں سے کہا گیا ہے کہ مستقبل میں ضروری ہونے پر چوتھے اور پانچویں سال کے ایم بی بی ایس طلبا کی خدمات طلب کی جائیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز