کورونا وائرس نے جہاں دنیا میں لوگوں کے رہنے سہنے کا انداز بدل کر رکھ دیا ہے، وہیں ہوٹلوں اور ریستورانوں میں بھی کئی نئے اصول و ضوابط پر عمل لازمی ہو گیا ہے۔ کورونا بحران نے تقریباً سبھی شعبہ حیات کو متاثر کیا ہے اور اس کی بہترین مثال 'کے ایف سی' ہے جسے اپنے 6 دہائی قدیم سلوگن کو بدلنا پڑا ہے۔ دراصل فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ 'کے ایف سی' کے اشتہار میں مشہور نعرہ 'اِٹس فنگر لکن گُڈ' (It’s Finger Lickin Good) ہمیشہ دکھائی پڑتا تھا، لیکن اب یہ نعرہ صرف 'اِٹس گُڈ' تک ہی محدود کر دیا گیا ہے۔
Published: 25 Aug 2020, 5:11 PM IST
کے ایف سی نے اس سلسلے میں پیر کے روز باضابطہ ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ "کے ایف سی کا ماننا ہے کہ کورونا بحران میں اس کا استعمال درست نہیں ہے۔ لہٰذ چھ دہائی تک تشہیر کا حصہ رہے نعرے کو بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔" کمپنی کا کہنا ہے کہ جب دنیا کورونا وائرس وبا کا سامنا کر رہی ہے تو ایسے میں اس کا نعرہ موجودہ حالات میں ٹھیک معلوم نہیں پڑتا۔ اس کی جگہ فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ کے نئے اشتہار میں تبدیلی پر فوکس کیا جائے گا۔ حالانکہ یہ بدلاؤ ہمیشہ کے لیے نہیں کیا گیا ہے۔ نئے اشتہار میں 'فنگر لکن' کو دھندلا کر دیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ کورونا بحران ختم ہونے پر ایک بار پھر 'اِٹس گُڈ' کی جگہ 'اِٹس فنگر لکن گُڈ' سلوگن نظر آنے لگے۔
Published: 25 Aug 2020, 5:11 PM IST
یہاں قابل غور ہے کہ 'فنگر لکن' لفظ کا استعمال کے ایف سی کے ذریعہ اس لیے کیا جاتا رہا ہے تاکہ لوگوں کو اس کے ذائقہ کا اندازہ لگ سکے۔ گویا کہ کے ایف سی چکن کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے جو آپ کو انگلیاں چوسنے پر مجبور کر دے۔ یہی انگلیاں چوسنا کورونا بحران میں وبا کے مزید پھیلنے کا سبب ہو سکتا ہے اور مجبوراً کے ایف سی کو سلوگن میں موجود 'فنگر لکن' لفظ کو دھندلا کرنا پڑا۔
Published: 25 Aug 2020, 5:11 PM IST
اس سلسلے میں کے ایف کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ "بھلے ہم اپنے نعرے کو غیر مستقل طور تھوڑا بدل رہے ہیں، لیکن گاہکوں کو یقین دلایا جاتا ہے کہ اس کا فوڈ آئٹم نہیں بدلنے جا رہے ہیں۔ وبا کے ختم ہونے پر لوگوں کے ذہن میں بس چکے نعرے کے ساتھ ہم پھر واپسی کریں گے۔"
Published: 25 Aug 2020, 5:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Aug 2020, 5:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز