قومی خبریں

کورونا وبا: جیلوں سے قیدیوں کو رہا کرنے پر ہائی پاور کمیٹی نے مہر لگائی

کمیٹی کی طرف سے تمام ضلع افسران اور پولیس سربراہان کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ قیدیوں کو چھوڑنے کے معاملے میں کووڈ-19 گائیڈلائن پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔

علامتی تصویر، یو این آئی
علامتی تصویر، یو این آئی 

نینی تال: سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد ریاست کی ہائی پاور کمیٹی کی جانب سے اتراکھنڈ کی جیلوں میں قید سزایافتہ اور زیرغور قیدیوں کو چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران رہاکئے گئے قیدیوں کو ہی اس باربھی چھوڑنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ ہائی پاورکمیٹی کے ممبرسکریٹری اورضلع جج آرکے کھلبے کی جانب سے بتایا گیا کہ کمیٹی کی ہفتہ کو ختم ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جن قیدیوں کو گزشتہ سال کورونا وبا کے دوران رہا کیا گیا، انہیں کو اس باربھی پیرول پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے مطابق تمام قیدیوں کو 90 روزکا پیرول دیا جائے گا۔

Published: undefined

کمیٹی کی طرف سے تمام ضلع افسران اور پولیس سربراہان کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ قیدیوں کو چھوڑنے کے معاملے میں کووڈ-19 گائیڈلائن پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ تمام قیدیوں کو چھوڑنے سے پہلے ان کی کورونا جانچ کی جائے۔ یہاں بتادیں کہ ایس سی کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر گزشتہ سات مئی کو تمام ریاستوں کی ہائی پاور کمیٹی کو قیدیوں کو چھوڑنے کے لئے ہدایت دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined