ہندوستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا معاملہ کئی مقامات پر سامنے آ چکا ہے اور کئی شہروں میں تو شادی بیاہ کا عمل بھی دیکھنے کو ملا جس کے خلاف پولس نے کارروائی کی ہے۔ لیکن صرف ہندوستان میں ہی ایسا نہیں ہو رہا ہے بلکہ کئی ممالک ایسے ہیں جہاں کورونا وائرس انفیکشن کی وبا کے درمیان لاک ڈاؤن ہے اور کچھ لوگ اس کی خلاف ورزی کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک معاملہ جنوبی افریقہ میں پیش آیا ہے جہاں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
Published: undefined
کچھ ہندی نیوز پورٹل پر شائع خبروں کے مطابق جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن کے درمیان 48 سالہ جبولانی جولو اور 39 سالہ نومتھانڈجو کی شادی ہو رہی تھی تبھی پولس آ گئی اور دولہا-دلہن سمیت وہاں موجود تقریباً 50 مہمانوں کو گرفتار کر لیا۔ پولس نے اس شادی کو رکوانے کے لیے ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا جس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
Published: undefined
اس شادی تقریب کو رکوانے کے لیے پولس کے ذریعہ کی گئی کارروائی کی ویڈیو کے ساتھ ساتھ کچھ تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جس کو دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ دولہا-دلہن کو پولس نے گرفتار کر کے پولس وین میں بٹھایا اور تھانہ لے گئی۔ ذرائع کے مطابق بعد میں دولہا-دلہن اور 50 دیگر گرفتار مہمانوں کو ضمانت پر چھوڑ دیا گیا، لیکن ساتھ ہی انھیں تنبیہ بھی کی گئی کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کسی بھی حال میں نہ کریں۔
Published: undefined
اس پورے واقعہ کے تعلق سے بتایا جاتا ہے کہ پولس کو کسی نے خبر دی کہ کوازُل-نتال میں عوامی تقریبات پر پابندی کے باوجود شادی ہو رہی ہے۔ یہ خبر ملتے ہی پولس فوراً وہاں پر پہنچی۔ اس کے بعد دولہا، دلہن، پادری اور شادی میں شامل ہونے آئے سبھی مہمانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس وبا کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اب تک اس ملک میں کورونا انفیکشن کے تقریباً 2 ہزار معاملے سامنے آ چکے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ درجن افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز