دارالحکومت دہلی میں مسلسل پانچویں روز اتوارکو کورونا وائرس کے ریکارڈ پانچ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.92 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور تشویش کی بات یہ ہے کہ اس دوران مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
دارالحکومت میں اس سے قبل ہفتہ کو 5،062 کیسزاور جمعہ کو اب تک کے سب سے زائد 5،891 کیسز سامنے آئے تھے ، جبکہ اس سے ایک دن قبل جمعرات کو بھی 5،739 کیسزاور بدھ کو 5،673 کیسز سامنے آئے تھے۔
Published: undefined
دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں کورونا کے 5،664 نئے کیسز سامنے آنےکے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3،92،370 ہو گئی ۔ وہیں اس دوران مزید 4،159 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک مجموعی 3،51،635 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ کورونا مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی کمی کے ساتھ 89.61 فیصد رہ گئی جو ہفتے کے روز 89.85 فیصد تھی۔
Published: undefined
اسی دوران کورونا سے ریکارڈ 51افراد کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6،562 ہوگئی ہے ۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی کورونا کے 47 مریضوں کی موت ہوئی تھی ۔
Published: undefined
تشویش کی بات یہ ہے کہ نئے کیسز کے نسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ایکٹوکیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد 1،454 اور بڑھ کر آج 34،173 ہوگئی۔ ادھر دارالحکومت میں ممنوعہ علاقوں کی تعداد بڑھ کر 3359 ہوگئی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا