ریوا: کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ریوا کلکٹر ایلیا راجا ٹی نے ریوا ضلع میں دفعہ 144 کے تحت ضلع میں 7 مئی کی صبح 6 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا احکامات صادر کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں 30 اپریل کو صبح 6 بجے سے 3 مئی کی صبح 6 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس دوران عام طور پر طبی مقاصد کے لئے اپنے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ایلیا راجا ٹی کے جانب سے جاری احکامات کے مطابق کورونا کرفیو کے دوران دودھ، ڈسپنسری، کیمسٹ اسپتال، کووڈ ویکسینیشن سنٹر اور پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔ مکمل لاک ڈاؤن کے دنوں کے اضافی کورونا کرفیو کے دوران ریوا شہر کی کرہیا منڈی صبح 9 بجے تک کھلی رہے گی۔ ہاتھ ٹھیلے والوں کو صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک سبزیاں اور پھل فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔
Published: undefined
کورونا کرفیو کے دوران پیداوار سے متعلق سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ سرکاری آمدنی کے کاموں میں نرمی رہے گی اور پبلک ڈسٹریبیوشن کی دکانیں طے شدہ اوقات کے مطابق کھلیں گی۔ تمام سرکاری دفاتر جیسے محصول، پولیس، بینک، بجلی، لوکل باڈیز اور دیگر ہنگامی خدمات لاک ڈاؤن سے مستثیٰ رہیں گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined