سری نگر: جموں وکشمیر کے گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے پیش نظر شہر کے 5 وارڈوں کے تحت آنے والے علاقوں میں 10 دنوں تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا ضلع انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے۔
Published: undefined
اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر محمد اعجاز اسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت ‘سری نگر کے لالبازار (وارڈ نمبر 11)، حیدر پورہ (وارڈ نمبر 32)، چھانہ پورہ (وارڈ نمبر 31)، بمنہ ہمدانیہ کالونی (وارڈ نمبر 27) اور بمنہ ہاوسنگ کالونی (وارڈ نمبر 24) کے تحت آنے والے علاقوں میں فوری طورپر کورونا کرفیو نافذ کرنے کے احکامات صادر کئے گئے‘۔
Published: undefined
لالبازار کے تحت آنے والے علاقوں میں بوٹہ کدل ، عمر کالونی ، باگوان پورہ ، مولوی سٹاپ اور مل سٹاپ آتے ہیں جبکہ حیدر پورہ میں شاہ انور کالونی ، گرین اونیو کالونی اور نورانی کالونی پیر باغ شامل ہیں۔بمنہ میں ہمدانیہ کالونی ، بلال کالونی اور ایس ڈی اے کالونی میں کورونا کرفیو نافذ رہے گا۔
سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ’شہر سرینگر میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں پچھلے 17دنوں سے زبردست اُچھال دیکھنے کو ملا ہے جس کے پیش نظر فوری طورپر امتناعی احکامات نافذ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے‘۔ انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں دفعہ 144 کے تحت پابندیاں عائد رہے گی۔
Published: undefined
سرکاری ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 10دنوں تک مکمل طورپر بندشیں عائد رہے گی اور ان علاقوں کی اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں صبح سات بجے سے لے کر گیارہ بجے تک سبزی ، دودھ فروشوں کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ سرکاری ملازمین کے شناختی کارڈ کرفیو پاس تصور کئے جائیں گے۔
Published: undefined
ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں پر کام جاری رہے گے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 گھنٹوں تک کورونا کرفیو نافذ رہے گا جس دوران لوگوں کے آنے جانے پر مکمل طورپر پابندی عائد رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ علاقوں میں اسکول اور کالج بھی تا حکم ثانی بند رہیں گے ۔ حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سبھی شاپنگ کمپلیکس ، بازار ، سینما ہالز ، ریسٹورنٹ ، سپورٹس سرگرمیاں ، جم خانے ، پارکس مکمل طور پر بند رہیں گے۔
Published: undefined
آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں لوگوں کی بھاری شرکت پر بھی پابندی عائد رہے گی ، صرف 20لوگوں کو ہی شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جنازوں کا اجتماع صرف دس افراد تک ہی محدود رہے گا ۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں کورونا کرفیو پر من وعن عملدرآمد کی خاطر مجسٹریٹس بھی تعینات رہیں گے اور جوکوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا اُس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined