قومی خبریں

کورونا بحران: کشمیر کے سبھی اضلاع میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاون جاری

یونین ٹریٹری انتظامیہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔

شری نگر میں لاک ڈاؤن کی تصویر آئی اے این ایس
شری نگر میں لاک ڈاؤن کی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: وادی کشمیر میں اتوار کے روز بھی ’ویک اینڈ ‘ لاک ڈاون نافذ رہنے سے ہر سو بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور کاروباری سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو کررہ گئیں۔ بتادیں کہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ نے لگاتار تیسرے ہفتے بھی یونین ٹریٹری میں ویک اینڈ لاک ڈاون نافذ کیا ہوا ہے۔ یہ لاک ڈاون جمعہ کی رات نو بجے سے شروع ہو کر پیر کی صبح چھ بجے ختم ہوگا اور اس کا نفاذ ہر ہفتے اگلے احکامات صادر ہونے تک جاری رہے گا۔

Published: undefined

یو این آئی اردو کے ایک نامہ نگار نے اتوار کی صبح مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر کے تمام بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل بھی معطل ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے کئی مقامات پر پولیس کے ناکے لگا دیئے گئے ہیں اور اہم جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

موصوف نامہ نگار نے کہا کہ اتوار کے پیش نظر لوگوں نے گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دی اور اگر کوئی مجبوری کی حالت میں گھر سے نکلتا ہے تو وہ ماسک وغیرہ لگائے ہوا ہوتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی کے دیگر ضلع صدور مقامات اور قصبہ جات میں بھی اتوار کو لاک ڈاون نافذ رہا اور بازاروں میں دکان بند اور ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی۔

Published: undefined

یونین ٹریٹری انتظامیہ کورونا کی تیسری لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined